Dr. Syed Javed Akhter
ڈاکٹر سید جاوید اختر کی وفات
ڈاکٹر سید جاوید اختر ہمیں ایف سی کالج میں اردو پڑھاتے تھے۔بروز 27 جنوری 06 جب وہ صبح کالج کے لئے تیار ہورہے تھے تو دل کا دورہ پڑنے سے وہ چل بسے۔ انااللہ وانا الیہ راجعون۔
یہ سب اتنا اچانک ہوا کہ ابھی تک یقین نہیں آتا ۔ گو کہ ان کی عمر ساٹھ سال سے کچھ اوپر تھی لیکن اپنے ہم عمروں میں سے سب سے صحت مند نظر آتے تھے۔ اک دن کالج آئے اور اگلے دن یہ بُری خبر۔۔۔مجھے یاد ہے کالج کا پہلا دن سب اساتذہ اکرام نے اپنے اپنے پیریڈز تعارف ہی میں گزار دیئے، لیکن آپ نے اپنا ہلکا سا تعارف دیا ہمارے کوائف الگ صفحوں پر محفوظ کروائے۔آپ نے بہائو دین زکریا یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی تھی۔ کالج سے پہلے وہ سٹیٹ لائف میں ملازم تھے۔ 2001 یا 2002 میں انھوں نے کالج جوائن کیا۔ وہ اکثر کہتے تھے کہ میں اگلے سال بھی آپ ہی کی کلاس لو ں گا چاہے مجھے اس کے لئے لڑنا ہی پڑے۔ اردو ہو تا انگریزی ادب، تاریخ ہو یا جغرافیاء، فلسفہ ہو تا سیاسی باتیں آپ کا علم بحرِ بیکراں تھا لیکن آپ نے کبھی اپنے علم کا رعب نہیں ڈالا بلکہ نصابی کام سب اساتذہ سے بہتر کرواتے رہے۔ اللہ انکی روح کو چین نصیب کریں اور جنت میں جگہ نصیب فرمائے۔ آمین