Monday, January 02, 2006

دسمبر کے آخری سارے ہفتے ہم سب دوست یہی پلان کرتے رہے کی نیو اٗیر نائٹ کیسے اور کہاں منائی جائے۔ لکین ہمارے منصوبوں میں

کئی مستقل اور غیر معمولی رکاوٹیں حائل رہئیں جنھیں ہم لاکھ کوششوں سے بھی دور نہ کرسکے اور اس طرح 31 دسمبر کا بھی دن آگیا اور کچھ بھی فائنل نہیں ہو پایا۔
لہذا طے یہ ہوا کہ اور کچھ نہیں تو کم از کم ساری نیو ائیر نائٹ جاگ کر تو نئے سال 2006 کو خوش آمدید کہا جاسکتا ہے نا۔ پس سارا دن رات جاگ کر گزارنے اور اس دوران مصروفیات کو ترتیب دیتے رہے، ایک دوسرے کو بارہ بجے فون کرنا بھی طے پایا۔
وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔ رات نو بجے ہی سے اونگھنا شروع ہو گیا اور دس بجے تک میں یہ ارادہ کر کے لیٹا کہ جو بھی ہو گیارہ ساڑھے گیارہ بجے تک ضرور اٹھ جائوں گا۔ آنکھیں بند کی اور ذرا سا لحاف سر تک سرک آیا۔ بس جب ڈرتے ڑرتے دوبارہ آنکھ کھولی تو سیل فون پر بارہ میسیجیز اور گھڑی پر نو بجے ہوئے پائے ۔ بس اسی طرح میں نے نیو ائیر نائٹ منائی۔ لیکن میں نے اٹھ کر سب سے پہلے اس سال کے مطعلق اللہ تعالٰی سے کچھ ضروری دعایئیں ضرور مانگیں۔ اللہ کرے یہ سال ہم سب کے لئے پچھلے تمام سالوں سے بہتر سال ثابت ہو۔ آمین

0 Comments:

Post a Comment

<< Home