Saturday, September 17, 2005

کالج میں پہلا دن

کالج میں میرا پہلا دن! ۔

۱۲ ستمبر سے میرا کالج شروع ہوچکا ہے، اور میں ایف ایس سی کی اہمیت سے کسی طرح بھی بے خبر نہیں ہوں لہذا اب شاید میرا اتنی زیادہ پوسٹیں کرنے کا وقت نہ ہو، اور اب بھی تو میں کم از کم ایک ہفتے کے بعد پوسٹ کر رہا ہوں، انشاء اللہ ہفتے میں ایک دو بار تو ضرور پوسٹس کیا کروں گا۔
اورینٹیشن پر کیمرہ نہ لے جانے کا بہت افسوس ہے، کچھ خاص لمحے محفوظ ہونے سے رہ گئے لیکن انشاء اللہ اب میں جلد ہی کچھ اپنے کالج کی تصویریں پبلش کروں گا۔
۱۳ ستمبر کو ہماری پہلی کلاس تھی۔ پہلے دن بڑا مزا آیا خاص طور پر سیکنڈ ائیر کے لڑکوں سے ٹاکرے پر۔ اس دن ہر فرسٹ ائیر کے لڑکے پر فرسٹ ائیر فولنگ کا خوف نمایاں تھا۔ دوسرے پیریڈ کے بعد دس منٹ کی بریک تھی، لہذا جیسے ہی ہم کلاس سے نکلے جو تقریبا پانچ چھ سیکنڈ ائیر کے لڑکے آن پہنچے اور آتے ہی صرف میرا ہاتھ پکڑ لیا، کہا کہ صرف دس روپے فی کس ہم کو دے دو اور کالج کے سارے سال کوئی بھی مسلہ ہو تو ہم حاضر ہیں،  ابھی ان سے مذاکرات ہو ہی رہے تھے، تو میں نے محسوس کیا میں فرسٹ ائیر کے لڑکوں صرف میں ہی رہ گیا تھا باقی پتہ نہیں کیا سر پر پائوں رکھ کر بھاگ کئے تھے، شاید مجھے بھی اس میں تھوڑی دلچسپی تھی لہذا میں دوڑنے کا سوچ نہ سکا۔ جب میں نے ان سے کہا کہ "بھائی لوگوں دیکھو! میرے پاس صرف پچاس رودپے ہیں جن میں سے میں نے ابھی دوپہر کا کھانے بھی کھانا ہے اور کرایہ بھی لگانا ہے لہذا میں اس وزن کا متحمل نہیں ہو سکتا، میری جیب صرف پانچ ردپے کی اجازت دیتی ہے"، آخر کار وہ شوقین حضرات پانچ روپے پی ہی راضی ہو گئے۔ میں نے یہ پانچ رو پے بھی نہیں دینے تھے اگر ان کے پاس میرا بیگ  نہ ہوتا۔۔۔۔ باقی کی کہانی پھر سہی۔۔۔۔۔

2 Comments:

Blogger Shaper said...

lol ... dude these r very memoriable days... i still remember my first day in school and in collage

10:24 AM  

کالج کی نئی دنیا آپ کو مبارک ہو ۔
ہمارے زمانے میں سکول اور کالج کے ماحول میں بہت فرق ہوتا تھا ۔ سنا ہے آج کل کوئی خاص فرق نہیں ہے ۔

12:31 PM  

Post a Comment

<< Home