کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا تیرا
کچھ نے کہا یہ چاند ہے کچھ نے کہا چہرہ تیرا
ہم بھی وہیں موجود تھے، ہم سے بھی شب پوچھا کیے
ہم ہنس دیئے، ہم چپ رہے، منظور تھا پردہ تیرا
اس شہر میں کس سے ملیں، ہم سے تو چھوٹیں محفلیں
ہر شخص تیرا نام لے، ہر شخص ہے دیوانہ تیرا
کوچی کو تےرے چھوڈ کر، جوگی ہی بن جائیں مگر
جنگل تیرے، پربت تیرے، بستی تیری، صحرا تیرا
ہم اور رسمِ بندگی،آشفتگی،اوفتگی
احسان ہے کیا کیا تیرا، اے حسن بے پروا تیرا
دو اشک جانے کس لئے، پلکوں پہ آکے ٹک گیے
الطاف کی بارش تیری، اکرام کا ردیا تیرا
اے بے دریغ و بے ایماں! ہم نے کبھی کی ہے فغاں؟
ہم کو تیری وحشت سہی، ہم کو سہی سوادا تیرا
ہم پر یہ سختی کی نظر، ہم ہیں فقیرِ رہگزر
رستہ کبھی روکا تیرا؟ دامن کبھی تھاما تیرا؟
ہاں ہاں تےری صورت حسیں! لیکن تو ایسا بھی نہیں
اس شخص کے اشعار سے شہرہ ہوا کیا کیا تیرا
بے درد سننی ہو تو چل، کہتا ہے کیا اچھی غزل
عاشق تیرا، رسوا تیرا، شاعر تیرا، انشاء تیرا
Nahi Ad!L
i am little more than useless
Sunday, August 28, 2005
اور جناب یہ رہی وہی عزل اردو رسم الخط میں۔۔۔۔
کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا تیرا
2 Comments:
زبردست غزل ھے انشاء جی کا انداز بيان سادہ اور معنوں سے بہر پور ہوتا ہے جو ان کی شاعری کو چار چاند لگا ديتا ھے۔ ويسے کبھی کبھی موڈ ميں ميں اکثر يہ غزل گنگناتا ھوں
12:08 PM
بہت خوب ۔ بہت اچھا ترجمہ کیا آپ نے ۔ ابھی ویب پر ارو تھوڑا مسئلہ ہے ۔ معمولی غلطی تھی ۔ ميں نے ٹھیک کر دی ہے تاکہ آپ تصحیح کر لیں
کوچہ کو تیرے چھوڈ کر، جوگی ہی بن جائیں مگر
ہم اور رسمِ بندگی ، آشفتگی ، وارفتگی
الطاف کی بارش تیری، اکرام کا دریا تیرا
ہم کو تیری وحشت سہی، ہم کو سہی سودا تیرا
ہاں ہاں تیری صورت حسیں! لیکن تو ایسا بھی نہیں
4:19 PM
Post a Comment
<< Home