Nahi Ad!L
i am little more than useless
Friday, August 26, 2005
پہلا کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!۔
شکر ہے ، شکر ہے، یا اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے، چلو کوئی تو ہے جو میرے بلاگ کو ،میرے سوا، بھی جانتا ہے۔ اس کا ثبوت مجھے تب ملا جب میں نے پہلی دفعہ اپنے بلاگ کی ایک پوسٹ " قصہ میرے موبائل کا۔۔۔۔۔۔۔!" میں موجود ایک کمنٹ ریکھا۔ میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں تھی۔ پہلے تو میرا چہرہ خوشی سے سفید ہو کر سرخ ہو گیا، آنکھوں کے سیادہ دائرے پھیلنے لگے اور کان بھی قدرے گرم ہو گئے۔ آخر جناب کسی اللہ کے نیک بندے نے میرے بلاگ پر کمنٹ کیا تھا، اور یہ کمنٹ اس لیے اسپیشل ہے کیونکہ یہ میرے بلاگ پر پہلا کمنٹ تھا۔
0 Comments:
Post a Comment
<< Home