Wednesday, February 22, 2006


دعا کریں اب میں اپنی اگلی پوسٹ جون ہی میں خوشی خوشی کروں۔۔۔

اللہ کرے ایسا ہی ہو۔۔۔ آمین



A scene from E3 class, Forman Christian College, Lahore--

True Formanites--

hey na... asay hi hey....

آپکا کیا خیال ہے اس بارے میں۔۔۔۔۔۔
why it is important to have friends?

تم آئے ہو نہ شبِ انتظار گزری ہے
تلاش میں ہے سحر بار بار گزری ہے

(فیض احمد فیض)

اج آکھاں وارث شاہ نوں، کتوں قبراں وچوں بول

اج آکھاں وارث شاہ نوں، کتوں قبراں وچوں بول
تے اچ کتابِ عشق دا کوئی اگلا ورقہ پھول
اک دوئی سی دھی پنجاب دی، توں لکھ لکھ مارے وین
اج لکھاں دھیاں روندیاں تینوں وارث شاہ نوں کہن
اُٹھ دردمنداں دیا دردیا، اٹھ تَک اپنا پنجاب
اج بیلے لاشاں وچھیاں تے لہو دی بھری چناب
کسے نے پجاں پانیاں وچ دتی زہر ملا
تے اونہاں پانیاں دھرت نوں دتا زہر پلا
دھرتی دے لہو وسیا، قبراں پیا چون
پریت دیاں شہزادیاں اجو چ مزاراں رون
اج سبھے قیدو بن گئے حسن عشق دے چور
اج کتھوں لیائیے لبھ کے وارث شاہ اک ہور

امریتا پریم

کچھ عشق کیا ، کچھ کام کیا
وہ لوگ بہت خوش قسمت تھے
جو عشق کو کام سمجھتے تھے
یا کام سے عاشقی کرتے تھے
ہم جیتے جی مصروف رہے
کچھ عشق کیا کچھ کام کیا
کام عشق کے آڑے آتا رہا
اور عشق سے کام الجھتا رہا
پھر آخر تنگ آ کر ہم نے
دونوں کو ادھورا چھوڑ دیا۔

1976 ء
فیض احمد فیض

شامِ فراق اب نہ پوچھ، آئی اور آ کے چلی ٹل گئی
دل تھا کہ پھر بہل گیا، جاں تھی کہ سنھبل گئی
بزِم خیال میں ترے حسن کی شمع جل گئی
درد کا چاند بجھ گیا، ہجر کی رات ڈھل گئی
جن تجھے یاد کر لیا، صبح مہک مہک اٹھی
جب تیرا غم جگا لیا، رات مچل مچل گئی
دل سے تو ہر معامل کرکے چلے تھے صاف ہم
کہنے میں ان کے سامنے بات بدل بدل گئی
آخر شب کے ہم سفر فیض نجانے کیا ہوئے
رہ گئی کس جگہ صبا، صبح کدھر نکل گئی

فیض احمد فیض
جولائی 53ء
جناح ہسپتال کراچی

شامِ فراق اب نہ پوچھ، آئی اور آ کے چلی ٹل گئی
دل تھا کہ پھر بہل گیا، جاں تھی کہ سنھبل گئی
بزِم خیال میں ترے حسن کی شمع جل گئی
درد کا چاند بجھ گیا، ہجر کی رات ڈھل گئی
جن تجھے یاد کر لیا، صبح مہک مہک اٹھی
جب تیرا غم جگا لیا، رات مچل مچل گئی
دل سے تو ہر معامل کرکے چلے تھے صاف ہم
کہنے میں ان کے سامنے بات بدل بدل گئی
آخر شب کے ہم سفر فیض نجانے کیا ہوئے
رہ گئی کس جگہ صبا، صبح کدھر نکل گئی

فیض احمد فیض
جولائی 53ء
جناح ہسپتال کراچی

Sunday, February 12, 2006

الٹی انگریزی؟؟

یہ میرے بلاگ پر انگلش  english  کے الفاظ کیوں الٹ ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔؟؟؟؟۔۔

test

ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے
جو دل پہ گذری ھے رقم کرتے رہیں گے
فیض احمد فیض

SUNSET


SUNSET
Originally uploaded by naashna.
ہر شام ہے دھواں دھواں

Hope to Escape


Hope to Escape
Originally uploaded by *¦·ωιςкэđ·¦*.
فرار کی امید

مریضِ عشق کی علامات

مریضِ عشق کی علامات

اگر آپ دیکھیں کہ کوئی شخص تھوڑا خوش ہے اور زیادہ غم آلود باتیں کرتا ہے۔ بات بات پر دبی دبی مسکراہٹ کے ساتھ ٹھنڈی سانسیں بھر رہا ہے۔ چلتے ہوئے آسمان کی طرف زیادہ دیکھتا ہے اور زمین پر کم کم۔ شعر پڑھ پڑھ برا حال کر رکھا ہے، سگریٹ پی پی کر فضا آلودہ کر رہا ہے۔ کم خوابی کی وجہ سے آنکھیں سرخ ہیں، کبھی ہنس دیتا ہے، کبھی مسکرا دیتا ہے اور پھر اچانک افسردہ ہو جاتا ہے۔ تو یقین کر لیجیے کی آپ کے سامنے ایک عدد عاشق تشریف فر ما ہیں۔

پائلٹ کا انداز

پائلٹ کا انداز

اظہار محبت کا ایک اور مسلہ آج کل کے specialization کے دور کی پیداوار ہے۔ لوگ جس چیز کو جانتے ہیں اس کو کسی نہ کسی طریقے سے گھیسٹ ہی لیتے ہیں۔
     ہمارے اک دوست ہیں۔ اچھے خاصے کھاتے پیتے خوش و خرم تھے نہ جانے انہیں کیا مروڑا اٹھا کہ محترمہ سے عشق شروع کر دیا۔ اب ملاحظہ فرمائیں کی فون پر کیا گفتگو فرما رہیں ہیں۔ انیلا (ٹھنڈی سانس) آج جب میں 27 Right کے downwind پر تھا تو مجھے دور Horizon  پر rainbow دکھائی دی۔ بس کیا بتائوں تمہاری یاد اور بس۔۔۔ (ٹھنڈی سانس) میں تمہاری یاد میں کھویا بیس ٹرن overshoot  کر گیا۔ میں نے ہارڈ ٹرن کیا اور پھر لمبی approach بنائی۔flaps down کیے۔ throttle idle کیا۔ پھر جی میں آئی کہ دوبارہ rain bow  دیکھوں۔ بس full throttle  کیا اور go Around  کر گیا۔ دوبارہ 180 ڈگری پر straight and level  ہوا تو دیکھا horizon  پر سے قوس قزح غائب ہو چکی تھی۔ (پھر ایک لمبی آہ) اور نہایت فلسیفانہ انداز میں۔ انیلا زندگی سے colors اتنی جلدی غائب کیوں ہو جاتے ہیں۔ اب محترمہ انیلا کے پلے کچھ پڑا ہو تو بتائیں کی colors  کہاں جاتے ہیں؟

وکیل حضرات

وکیل حضرات

وکیل حضرات کی اظہار عشق میں Jurisdiction, Jurisprudence وجداری۔ دیوانی، تاریخ، نوٹی پبلک، سیشن، بار کونسل، صدر، مائیلوٹ اور اسی قسم کے الفاظ بار بار آٰئیں گے۔

ڈاکٹر اور ڈاکٹرنیاں

ڈاکٹر یا ڈاکٹرنیاں

ڈاکٹر یا ڈاکٹرنیاں اظہارِ محبت میں بھی کوڈین، ٹنکچر، مکسچر، ٹیبلٹ، سیرپ، بلڈ، یورین اور سٹول ٹسٹ کے علاوہ ایسے الفاظ جن کے آخر میں جائی ٹس یا مائی سین آتا ہے، بکثرت استعمال ہوں گے۔

سب سے دلچسپ محبت ہمارے فوجی بھائی کرتے ہیں۔
(جس کو بیان کرنے کے لیے ابھی میرے پاس ٹائم نہیں ہے۔)


*(جہاں زیب عزیز کے مضمون محبت سے اقتباس)

Wednesday, February 01, 2006

ڈاکٹر سید جاوید اختر