Sunday, February 12, 2006

پائلٹ کا انداز

پائلٹ کا انداز

اظہار محبت کا ایک اور مسلہ آج کل کے specialization کے دور کی پیداوار ہے۔ لوگ جس چیز کو جانتے ہیں اس کو کسی نہ کسی طریقے سے گھیسٹ ہی لیتے ہیں۔
     ہمارے اک دوست ہیں۔ اچھے خاصے کھاتے پیتے خوش و خرم تھے نہ جانے انہیں کیا مروڑا اٹھا کہ محترمہ سے عشق شروع کر دیا۔ اب ملاحظہ فرمائیں کی فون پر کیا گفتگو فرما رہیں ہیں۔ انیلا (ٹھنڈی سانس) آج جب میں 27 Right کے downwind پر تھا تو مجھے دور Horizon  پر rainbow دکھائی دی۔ بس کیا بتائوں تمہاری یاد اور بس۔۔۔ (ٹھنڈی سانس) میں تمہاری یاد میں کھویا بیس ٹرن overshoot  کر گیا۔ میں نے ہارڈ ٹرن کیا اور پھر لمبی approach بنائی۔flaps down کیے۔ throttle idle کیا۔ پھر جی میں آئی کہ دوبارہ rain bow  دیکھوں۔ بس full throttle  کیا اور go Around  کر گیا۔ دوبارہ 180 ڈگری پر straight and level  ہوا تو دیکھا horizon  پر سے قوس قزح غائب ہو چکی تھی۔ (پھر ایک لمبی آہ) اور نہایت فلسیفانہ انداز میں۔ انیلا زندگی سے colors اتنی جلدی غائب کیوں ہو جاتے ہیں۔ اب محترمہ انیلا کے پلے کچھ پڑا ہو تو بتائیں کی colors  کہاں جاتے ہیں؟

0 Comments:

Post a Comment

<< Home