انگریزی اصطلاحات
جہاں تک انگریزی اصطلاحات کا تعلق ہے تو ان اصطلاحات کو اردو میں برقرار رکھا جائے۔ اردو ایسی زبان ہے کہ دوسری زبانوں کے الفاط جذب کر لیتی ہے۔مثلا ریڈیو، ٹی وی، اسٹیشن اور کمپیوٹر وغیرہ جیسے ہزاروں الفاظ اردو میں جوں کے توں شامل ہوگئے ہیں۔ اور اب یہ اردو زبان ہی کے معلوم ہوتے ہیں۔ ان میں اجنبیت نہیں رہی۔ ہم ان الفاظ سے بخوبی واقف ہیں اور انھیں بخوشی استعمال کر لیتے ہیں۔ اس طرح انگریزی اصطلاحات کو اردو میں استعمال کر لیا جائے، جن اصطلاحات کا اردو میں مترادف مل جائے تو ٹھیک ہے اور ان کا استعمال کیا جائے ورنہ اگر انگریزی اصطلاحات کے ساتھ زبردستی کی گئی تو یہ الٹا اردو ہی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گئیں۔
پروفیسر سید ساجد حسین
0 Comments:
Post a Comment
<< Home